Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldپاکستان اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی چین کی جانب سے ثالثی...

پاکستان اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی چین کی جانب سے ثالثی کی پیشکش



(ویب ڈیسک)ایران کی جانب سے پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی سے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی پر  چین کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کی گئی ہے۔

کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے نجی ٹی وی  کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور ایران خطے اور مسلم دینا کے اہم ممالک ہیں، امید ہے پاک ایران اختلافات بات چیت سے حل کیے جا سکتے ہیں،دونوں ممالک اپنے تعلقات اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی اقدار کے مطابق آگے بڑھائیں۔

یانگ یوڈونگ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے پاک ایران تعلقات پُرامن طریقوں سے حل کیے جاسکتے ہیں، ہم دونوں ملکوں سے کہتے ہیں کہ وہ اختلافات پر تحمل کا مظاہرہ کریں۔ چین اپنے اچھے دوست پاکستان اور اچھے دوست ایران سے کہتا ہے ہم پاک ایران اختلافات دور کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ

واضح رہے کہ پیر کے روز ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے۔چین کی پاکستان اور ایران سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی گئی تھی۔

ایرانی سرکاری ٹی وی نور نیوز کی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔

گزشتہ روز دفتر خارجہ نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کیا تھا۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں جس کی ذمہ داری ایران پر ہی عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:سفاک ملزموں نے 3 بچوں کے گلے کاٹ کر ماں کو بھی زہر دے دیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں