Tuesday, December 24, 2024
ہومHealth and Educationٹی این اے ٹیسٹ کا بائیکاٹ اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری

ٹی این اے ٹیسٹ کا بائیکاٹ اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری



(جنید ریاض)  پنجاب کی ایجوکیشن اتھارٹی نے ڈسٹرکٹ لاہور کے تمام سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو ٹی این اے ٹیسٹ میں غیر حاضری پر شوکاز نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق اساتذہ کو ٹی این اے ٹیسٹ میں غیر حاضری پر جاری شوز کاز نوٹسز  پیڈا ایکٹ کے تحت جاری کیے گئے ہیں اور اساتذہ کو اس بات کا نوٹس دیا گیا ہے کہ ٹیسٹ میں عدم شرکت پر ان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

 تمام اساتذہ اور ہیڈ ٹیچرز کو ٹیسٹ مراکز سے غیر حاضر ہونے پر تحریری جواب دینے کا حکم دیا گیا اور انہیں ایجوکیشن اتھارٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی  تاہم گرینڈ ٹیچرز الائنس نے اس حکم کو مسترد کرتے ہوئے ایجوکیشن اتھارٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں سموگ کا راج، ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک سطح پر پہنچ گیا

واضح رہے کہ پنجاب بھر کے اساتذہ نے ٹی این اے ٹیسٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں