Wednesday, December 25, 2024
ہومHealth and Educationپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں فالج کے موضوع پرسمپوزیمپری نوٹیفیکیشن سسٹم...

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں فالج کے موضوع پرسمپوزیمپری نوٹیفیکیشن سسٹم کاافتتاح 


(ویب ڈیسک)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز(پنز) میں فالج کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک سمپوزیم کاانعقادکیاگیاجس میں صوبائی وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق مہمان خصوصی تھے۔

سمپوزیم میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹررضوان نصیر،ایگزیکٹوڈائریکٹرپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزپروفیسر ڈاکٹرآصف بشیر ،پروفیسرقاسم بشیر،سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق،پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر زہرہ خانم،پروفیسراطہرجاوید ،پروفیسرشہزاد حسین شاہ،پروفیسر حافظ عبدالماجد،پروفیسرمحسن ظہیر،پروفیسرمدثراسلم،پروفیسر نادرظفر،ایم ایس پنز ڈاکٹرعمراسحاق اورایم ایس لاہورجنرل ہسپتال ڈاکٹرفریاد کے علاوہ ڈاکٹرز،نرسز اورریسکیواہلکاروں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

 ورلڈسٹروک ڈے کی مناسبت سے سمپوزیم کاانعقاد ہیڈآف نیورالوجی ڈیپارٹمنٹ سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفسیر قاسم بشیر اورایگزیکٹوڈائریکٹرپنز پروفیسرآصف بشیر کی جانب سے کیاگیا۔

پروفیسر اطہرجاوید نے اس موقع پرسٹروک کی وجوہات اورعلاج معالجے پر خصوصی لیکچر دیا،صوبائی وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر پری نوٹیفیکیشن سسٹم کابھی افتتاح کیا۔

خواجہ سلمان رفیق نے سمپوزیم کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سمیت دنیابھرمیں سٹروک کے مریضوں میں خطرناک حدتک اضافہ ہورہاہے،ہمیں صحت مندزندگی گزارنے کے لیے صحت مندلائف اسٹائل اپناناہوگا،بلڈپریشر میں خلل پیداہونے یارک جانے سے فالج ہوتاہے،فالج ایک قابل تشخیص اورقابل علاج بیماری ہے،پاکستان میں 25سال سے زیادہ عمر کے ہرچوتھے فرد کوفالج ہونے کاخطرہ ہے۔

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے مزیدکہاکہ پنجاب کی تاریخی ایئرایمبولینس سروس کامیابی سے جاری ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارلاہور میں 55ارب روپے کی لاگت سے 915بستروں پرمشتمل نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈریسرچ بنایاجارہاہے،پنجاب میں سٹروک کے حوالے سے بارہ سنٹرز کامیابی سے چل رہے ہیں،ان سٹروک سنٹرزکادائرہ کارضلع اورتحصیل کی سطح پر پھیلایاجارہاہے،حکومت پنجاب اس پروجیکٹ میں مکمل تعاون کرے گی،ہمیں روڈ سیفٹی پر کام کرنے کی ضرورت ہے،چیف منسٹرزچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کامیابی سے جاری ہے،حکومت پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں سموگ پر بھی کام کررہی ہے،ماحولیاتی آلودگی کی 65فیصدوجہ گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کادھواں ہے،انڈین پنجاب نے بھی سموگ پر کوئی کام نہیں کیا،وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے سٹروک سمپوزیم کے انعقاد پرپروفیسر قاسم بشیر اوران کی ٹیم کوشاباش دی۔

ایگزیکٹوڈائریکٹرپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز پروفیسرآصف بشیر نے کہاکہ وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ہمیشہ سپورٹ کیاہے,پنز میں24گھنٹے سٹروک کے مریضوں کومعیاری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب رضوان نصیرنے کہاکہ پنجاب میں ابھی تک ڈیڑھ کروڑ سے زائدلوگوں کوریسکیوکرچکے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں