Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldایلون مسک نے ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم جاری...

ایلون مسک نے ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم جاری رکھنے کا مقدمہ جیت لیا



(ویب ڈسیک) ایکس کے مالک ایلون مسک نے پنسلوینیا کی عدالت میں  ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم جاری رکھنے کا مقدمہ جیت لیا۔

ایلون مسک نے گزشتہ ماہ ریاست پنسلوینیا میں ری پبلکن کے صدارتی امیدوار ٹرمپ انتخابی مہم کیلئے ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم کا آغاز کیا تھا۔

واضح رہے کہ دنیا کے امیر ترین کاروباری افراد میں شامل ایلون مسک امریکا کے صدارتی انتخابات  میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔

 انہوں نے گزشتہ ماہ ریاست پنسلوینیا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی آئین میں پہلی اور دوسری ترمیم کی حمایت میں آن لائن پٹیشن پر دستخط کرنے والوں میں روزانہ کسی ایک فرد کو الیکشن کے دن تک دس لاکھ ڈالر دیں گے۔

امریکی آئین کی یہ دونوں ترامیم آزادی اظہار اور ہتھیار اٹھانے کے حق کا تحفظ کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آسمانی بجلی گرنے سے امریکی فٹ بالر ہلاک

یہ آن لائن پٹیشن ایلون مسک کی امریکا پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (پی اے سی) کی جانب سے تیار کی گئی، جس کا مقصد امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت اور ان کے حامیوں کو متحرک کرنا تھا۔

دوسری جانب 11 سابق ریپبلکن عہدیداروں نے صدارتی انتخابات سے قبل ایلون مسک کی جانب سے ووٹرز کو نقد رقم کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھائے ہیں۔

قانونی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایسی کوئی بھی پیشکش، جس میں ووٹر کو کہیں دستخط کرنے کے عمل کے لیے رقم کی پیشکش کی جائے، امریکی قانون کی خلاف ورزی میں شمار کی جا سکتی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں