Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanموٹروے بندکب کھلے گئی؟ترجمان کا اہم بیان

موٹروے بندکب کھلے گئی؟ترجمان کا اہم بیان



(اسرار خان)پنجاب کی میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ،لاہور اسلام آباد موٹروے (ایم2) شیخوپورہ سے کوٹ مومن تک  جبکہ لاہور ملتان موٹروے (ایم 3)  لاہور سے درخانہ تک بند کردیا گیا ۔ 
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق  موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے،روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ روڈ یوزرز  آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ کی اصل وجہ  اور حکومتی رویے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں