Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsیہ دن کا خواب تھا بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے گا:...

یہ دن کا خواب تھا بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے گا: محمد حفیظ


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ یہ دن کا خواب تھا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آئے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے اور ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک کی میزبانی کر رہا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی سی بی کے مضبوط اور حیران کن جواب کے منتظر ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے آئی سی سی کو آگاہ کیا جا چکا ہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔

اس نئی پیشرفت کے بعد آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو متبادل پلان پر کام کرنا ہو گا اور ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور یو اے ای میں میچز کرانا ہوں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کرنا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں