Saturday, January 4, 2025
ہومPakistan اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ فعالڈیٹا سینٹر کی اپ گریڈیشن کا...

 اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ فعالڈیٹا سینٹر کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہوگیا 



 اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ فعال،ڈیٹا سینٹر کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ گزشتہ دو روز سے بند ہونے کے باعث وکلا اور سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا تاہم اب ویب سائٹ کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے،نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر آن لائن کازلسٹ اور کیسوں کی تفصیلات اپلوڈ ہوتی ہیں تاہم گزشتہ دو روز سے ہائیکورٹ کی ویب سائٹ بند رہی،ویب سائٹ پر کیسز کے مختصر اور تفصیلی فیصلوں سے آگاہی ملتی ہے اور دائر درخواستوں پر اعتراضات اور مقرر ہونے کی تفصیل موجود ہوتی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ بند ہونے کے باعث دور سے آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا رہاتاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے،انچارج آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ڈیٹا سینٹر کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئی ٹی سے متعلق تمام سہولیات اب کام کر رہی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں