Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanاسموگ کی روک تھام: لاہور سمیت کئی شہروں میں آؤٹ ڈور ڈائننگ...

اسموگ کی روک تھام: لاہور سمیت کئی شہروں میں آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی


پنجاب میں اسموگ کی روک تھام کےلیے لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں رات 8 بجے دکانیں، شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریسٹورنٹس کی آؤٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

اس سے پہلے آج لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ روکنے میں ناکامی پر پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کہا، نہ فصلوں کی باقیات کا جلایا جانا روکا جاسکا ہے نہ تعمیراتی کام روکا گیا۔ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز دفتروں سے نکلیں، چیکنگ کریں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا، اسموگ روکنے کے لیے رات دن کام کر رہے ہیں۔ عدالت جہاں نشاندہی کرے گی، وہاں مزید بہتری لائیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں