Sunday, January 5, 2025
ہومSportsعرفان پٹھان نے انڈر 19ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کی شکست کا...

عرفان پٹھان نے انڈر 19ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کی شکست کا غصہ  پاکستانیوں پر نکال دیا



عرفان پٹھان نے انڈر 19ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کی شکست کا غصہ  پاکستانیوں پر …

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے آئی سی سی انڈر19مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کا غصہ پاکستان پر اتارنا شروع کر دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اپنے ایکس اکائونٹ پر ایک پوسٹ میں عرفان پٹھان نے لکھا ہے کہ ’’پاکستان کی اپنی ٹیم فائنل میں بھی نہ پہنچ سکی، اس کے باوجود پاکستان کے لوگ ہمارے نوجوانوں کی شکست میں خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ اس منفی روئیے سے ان کی قومی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے۔‘‘
رپورٹ کے مطابق انڈر19ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارتی ٹیم کو 79رنز سے شکست دی۔ ٹاس جیتنے کے بعد آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم نے 7وکٹوں کے نقصان پر 253رنز بنائے۔ اس ٹارگٹ کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 44ویں اوور میں ہی ڈھیر ہو گئی۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارتی انڈر19ٹیم کی شکست پر خوش ہونے والے پاکستانیوں کو منفی سوچ کا طعنہ دینے والے عرفان پٹھان وہی عرفان پٹھان ہیں جو حال ہی میں بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شکست پر میدان میں اتر کر فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر رقص کیا کرتے تھے اور اپنی ایکس پوسٹس میں پاکستانی ٹیم اور پاکستانی کرکٹ شائقین پر پھبتیاں کسا کرتے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں