Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsون ڈے سیریز: حارث کی آسٹریلیا کیخلاف عمدہ بولنگ

ون ڈے سیریز: حارث کی آسٹریلیا کیخلاف عمدہ بولنگ


پاکستان ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ میں پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار پانے والے حارث رؤف نے میزبان ٹیم کو تینوں ہی میچز میں اپنی بولنگ کے سحر میں گرفتار رکھا۔

انہوں نے 3 میچز میں 120 رنز کے عوض 10 وکٹ حاصل کیں، حارث پوری سیریز میں آسٹریلیا کے اسٹار اور جارحانہ بیٹر گلین میکسویل کی ایک بھی نہ چلنے دی۔

فاسٹ بولر نے آسٹریلوی بیٹر کو پوری سیریز کے دوران اپنی تیز رفتار بولنگ سے پریشان کیے رکھا۔ تینوں بار وکٹ لی، میکسویل 25 گیندوں پر صرف 16 رنز ہی بناسکے۔

سیریز میں کارکردگی پر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ہم فینز کےلیے کھیلتے ہیں، جو ہمیشہ اسٹیڈیم آکر ہمیں سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا سے سیریز سے قبل بولرز نے پلان بنایا تھا کہ جس پر عمل کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں