Sunday, January 5, 2025
ہومBreaking Newsاگر پاک بھارت سرحدیں نہ ہوتیں تو کیا ہوتا؟ بشریٰ انصاری کا...

اگر پاک بھارت سرحدیں نہ ہوتیں تو کیا ہوتا؟ بشریٰ انصاری کا بڑا دعوی


پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھارت میں پاکستانی اداکاروں کی مقبولیت پر ساتھی اداکاروں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

بشریٰ انصاری سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے اکاؤنٹ سے ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس میں وہ کبھی اپنے فینز کو نصیحت تو کبھی معاشرے میں ہونے والے تازہ واقعات پر گفتگو کرتی ہیں۔ اداکارہ کا حال ہی میں ایک ڈرامہ مشہور ہوا جس کی مقبولیت کے چرچے سرحد پار بھی ہوئے۔

ڈرامے میں بشریٰ انصاری، جاوید شیخ کے ساتھ ساتھ فہد مصطفیٰ، ہانیہ عامر نے اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے۔

حالیہ ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے ڈرامے کی مقبولیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار بھی پاکستانی ڈراموں کو سراہا جارہا ہے، ہمارے اداکار وہاں ہٹ ہوچکے ہیں۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ میں یہ سوچتی ہوں اگر یہ سرحدیں نہ ہوتیں اور انڈیا پاکستان کے جھگڑے نہ ہوتے تو ہمارے اداکار وہاں ٹاپ پر ہوتے۔

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ ڈرامے کا کانٹینٹ اہم ہوتا ہے، چاہے کوئی سادھے کپڑے پہنے یا بولڈ کپڑے اس سے فرق نہیں پڑتا، لوگوں کو مزہ تب آتا ہے جب چیز کا کانٹینٹ اچھا ہو۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں