Saturday, December 28, 2024
ہومSports پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20میچ سے قبل بری خبر آ...

 پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20میچ سے قبل بری خبر آ گئی   



(24نیوز)پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کل سے شروع ہونے جا رہی ہے لیکن پہلے میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینگروز اور گرین شرٹس کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل برسبین میں کھیلا جانا ہے لیکن یہ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شیڈول ہے۔

پرسبین کے محکمہ موسمیات نے کل دوپہر ایک بجے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے اور کہا گیا ہے کہ  دن بھربارش ہوسکتی ہے اور ساتھ ہی ہلکی ہوا چلنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں دو ایک سے شکست دی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:حکومت تو کچھ نہ کر سکی!قدرت نے ہی سموگ سے چھٹکارے کا انتظام کردیا،بارش کی خوشخبری ا ٓگئی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں