لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ دنوں ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں اور برف باری کا امکان ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق موسم کی صورتحال بنانے والی نجی کمپنی ’پاک ویدر‘ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ فروری کے آخری ہفتے میں دو سے تین طاقتور ویسٹرن سسٹمز ملک میں داخل ہوں گے۔
پاک ویدر کے مطابق یہ سسٹمز سندھ سے کشمیر تک بارشوں اور برف باری کا سبب بن سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کی طرف سے بھی ماہ فروری کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو فصلوں کے لیے اور دھند کے خاتمے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی۔