Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsبھارت، افغانستان میچ: روہت شرما اور امپائر کی دلچسپ گفتگو، ویڈیو وائرل

بھارت، افغانستان میچ: روہت شرما اور امپائر کی دلچسپ گفتگو، ویڈیو وائرل


بھارت اور افغانستان کے درمیان بنگلور میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے روز بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

خیال رہے کہ روہت شرما دوران میچ فیلڈ میں دلچسپ چٹکلوں کے لیے خاصی شہرت رکھتے ہیں، گزشتہ روز ہونے والے فیصلہ کُن 3 روزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران امپائر وریندر شرما اور بھارتی کپتان روہت شرما کی گفتگو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں افغانستان کے خلاف مسلسل دو میچز میں صفر اسکور کرنے والے بھارتی کپتان نے اپنی ہی پرفارمنس پر دلچسپ تبصرہ کردیا۔

ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ روز میچ کے دوسرے اوور کے دوران جب افغانی بالر عظمت اللہ عمرزئی کی ایک گیند روہت کے بلے کے اندرونی حصے کو چھونے کے بعد ان کے پیڈ سے ٹکراگئی اور انہوں نے رن لے لیا لیکن امپائر وریندر شرما نے لیگ بائی دے دیا۔

امپائر کے اس فیصلے پر بھارتی بلےباز خود پر قابو نہ رکھ سکے اور مزاحیہ انداز میں امپائر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ارے بھائی ، اتنا بڑا بلا لگا ہے، ایک تو پہلے ہی ادھر 2 صفر ہے‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے افغانستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ’’ڈبل سپر اوور‘‘ میں شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں