Thursday, December 26, 2024
ہومSportsویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ندا ڈار اورعالیہ ریاض آؤٹ

ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ندا ڈار اورعالیہ ریاض آؤٹ



(24 نیوز)پی سی بی نے بین الاقوامی سیزن کے لئے 16 خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا۔

اس کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی 2024ء سے ہوگا، گزشتہ سال 20 کرکٹرز کو 2 سال کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دیے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ 2023-24 کے سیزن کے بعد ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

کپتان فاطمہ ثنا اور وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی کو اے کیٹگری میں ترقی دی گئی ہے جبکہ بائیں ہاتھ کی اسپنر سعدیہ اقبال کو عمدہ کارکردگی کی بنا پر بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

اس سینٹرل کنٹریکٹ میں 3 نئی انٹریز گُل فیروزہ، رامین شمیم اور تسمیہ رباب شامل ہیں۔گل فیروزہ 2018 اور رامین شمیم 2022-23 کے بعد دوبارہ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے کہا کہ جو کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں وہ سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گی، سینٹرل کنٹریکٹ ہماری مستقبل کی حکمت عملی کی عکاسی کرتے ہیں،نئے آئی سی سی ویمنز فیوچر ٹورز پروگرام کی تیاری کر رہے ہیں۔

اسی طرح ندا ڈار، عالیہ ریاض، انوشے ناصر، ایمان فاطمہ، شوال ذوالفقار اور سدرہ نواز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی تجدید نہیں کی گئی ہے تاہم یہ تمام کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گی.





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں