Monday, December 30, 2024
ہومPakistanعمران خان کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا ہوں, شاہ محمود قریشی

عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا ہوں, شاہ محمود قریشی



(24نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ”جہاں کھڑا تھا، وہیں کھڑا ہوں، اور جہاں پڑا تھا، وہیں پڑا ہوں۔“

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ رہیں گے، قریشی نے یہ بھی واضح کیا کہ ”احتجاج ہمارا قانونی حق ہے، اور یہ احتجاج پرامن ہوگا۔“

یہ بیان قریشی کی جانب سے سیاسی صورتحال کے تناظر میں آیا ہے، جہاں انہوں نے اپنے موقف کی وضاحت کی اور پی ٹی آئی کے اصولوں کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔

علاوہ ازیں جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کو مقدمے کے چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں،راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحۂ 9 مئی اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

 پولیس نے سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت  میں پیش کیا،عدالت نے شاہ محمود کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
 

 
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں