Saturday, December 28, 2024
ہومSportsوہاب ریاض کو ایک بار پھر بورڈ میں ذمے داریاں دیے جانے...

وہاب ریاض کو ایک بار پھر بورڈ میں ذمے داریاں دیے جانے کا امکان


فائل فوٹو

سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمے داریاں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کو چیمپئنز ایونٹس کے معاملے دیکھنے کی ذمے داریاں دینے کا امکان ہے۔

سابق فاسٹ بولر اس سے قبل قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور پاکستان ٹیم کے سینئر منیجر بھی رہ چکے ہیں۔

39 سالہ وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کے دوران ٹیسٹ میچز میں 83، ایک روزہ کرکٹ میں120 اور ٹی 20 میں 34 وکٹ اپنے نام کی ہیں۔

سابق فاسٹ بولر نے 27 ٹیسٹ، 91 ون ڈے انٹرنیشنل اور 36 ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں