Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanپی ٹی اے نے وی پی این کی رجسٹریشن آسان کردی

پی ٹی اے نے وی پی این کی رجسٹریشن آسان کردی


پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) رجسٹریشن آسان کردی۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق سافٹ ویئر ہاؤسز، بینکس، سفارت خانے پی ٹی اے ویب سائٹ پر وی پی این رجسٹر کرسکتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فری لانسرز بھی پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ پر وی پی این رجسٹر کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ممبران بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق رجسٹریشن کیلئے آن لائن فارم مکمل کرنا اور بنیادی تفصیلات فراہم کرنا اہم ہے، فری لانسرز کو اپنے پروجیکٹ یا کمپنی سے وابستگی کی تصدیق کیلئے لیٹر فراہم کرنا ہوں گے۔

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ درخواست دہندگان کو وی پی این کنیکٹیویٹی کیلئے آئی پی ایڈریس بھی فراہم کرنا ہوگا۔ پی ٹی اے کے مطابق 20 ہزار سے زائد کمپنیاں اور فری لانسرز اپنے وی پی این رجسٹر کروا چکے ہیں۔

وی پی این ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کا مخفف ہے اوریہ ایک ایسے نیٹ ورک کا نام ہے جو انٹرنیٹ صارف کی شناخت کو مخفی رکھ کر براؤزنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

وہ ممالک جہاں انٹرنیٹ صارفین کو سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں وہاں وی پی این کو استعمال کرتے ہوئے اپنی ورچوئل لوکیشن تبدیل کرکے سوشل میڈیا سائٹس استعمال کرسکتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں