Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanپاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی ناکارہ طیاروں کو تربیت کیلئے قابل استعمال...

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی ناکارہ طیاروں کو تربیت کیلئے قابل استعمال بنانے کی کوششیں


—فائل فوٹو

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی ناکارہ طیاروں کو تربیت کے لیے قابل استعمال بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

 ذرائع کے مطابق دوسرا ناکارہ طیارہ پیر اور منگل کی درمیانی شب حیدر آباد منتقل کیا جائے گا۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر منیر عالم کا کہنا ہے کہ ایم ڈی 83 ساخت کا طیارہ حیدر آباد منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ناکارہ طیارے کی منتقلی کے لیے این او سی حاصل کر لیا گیا ہے، طیارہ نیشنل ہائی وے گھارو ٹھٹھہ سے حیدرآباد منتقل کیا جائے گا۔

منیر عالم کا کہنا ہے کہ طیارے کو 2 حصوں میں منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ناکارہ طیارے کو حیدر آباد منتقل کیا جا چکا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں