Thursday, December 26, 2024
ہومWorldخاتون سے ایئر پورٹ پر بندروں کے ڈھانچے برآمد

خاتون سے ایئر پورٹ پر بندروں کے ڈھانچے برآمد


امریکا میں بوسٹن لوگن ایئر پورٹ پر مسافر کے سامان سے بندروں کی پرانی باقیات اور ڈھانچے برآمد کرلیے گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسافر افریقی ملک کونگو سے واپس آیا تھا جس نے دعویٰ کیا کہ اس کے سامان میں مچھلیوں کی باقیات ہیں تاہم ایئر پورٹ پر موجود سیکیورٹی کے کتے نے اس کے سامان میں مشکوک چیز کی نشاندہی کی۔

کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے ترجمان ریان بسیٹ کے مطابق بعدازاں مسافر نے بندروں کو ذاتی استعمال کے لیے امریکا لانے کا اعتراف کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنگلی جانوروں کا گوشت بیماریوں کے ممکنہ خطرے کی وجہ سے امریکا میں درآمد کرنا یا لانا ممنوع ہے۔

رپورٹس کے مطابق مسافر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تاہم اس سے ملنے والے سامان کو تلف کرنے کے لیے ضبط کرلیا گیا ہے




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں