Thursday, December 26, 2024
ہومBusinessمالی سال کی پہلی سہ ماہی: بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.8...

مالی سال کی پہلی سہ ماہی: بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.8 فیصد کمی ریکارڈ


فائل فوٹو۔

رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات نے پہلی سہ ماہی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد وشمار جاری کردیے۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 109.9 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال اسی مدت میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 110.8 پوائنٹس تھی۔ 

ستمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 112 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 1.9 فیصد کم ہوئی۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ستمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 114.2 پوائنٹس تھی جبکہ اگست کے مقابلے ستمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں0.5 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اگست میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 11.4 پوائنٹس تھی، رواں مالی سال ستمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار بڑھ کر 112 پوائنٹس ہوئی۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار میں 3.2 فیصد نمو رہی، خوراک کی پیداوار میں 2.22 فیصد، کوئلہ اور پیٹرولیم مصنوعات میں 7.9 فیصد نمو رہی۔ 

رپورٹ کے مطابق ویئرنگ اپیرل 17.6، کھاد 4.8 اور مشروبات کی پیداوار میں 2.3 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی۔ کیمیکلز کی پیداوار میں 2.8، غیر دھاتی مصنوعات کی پیداوار میں18.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق آئرن اینڈ اسٹیل10.7 فیصد اور برقی آلات کی پیداوار میں 31.3 فیصد کمی ہوئی۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں