Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanپاکستان کو آزربائیجان سے مزید ایل این جی خریدنے میں کامیابی

پاکستان کو آزربائیجان سے مزید ایل این جی خریدنے میں کامیابی



اسلام آباد (عاطف شیرازی )پاکستان کوآزربائیجان سے مزیدایل این جی خریدنے میں کامیابی مل گئی،پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نےحکومتی سطح پرمعاہدے کےتحت آزربائیجان کی سرکاری کمپنی سوکارسےایل این جی کا دوسرا کارگوخرید لیا، دوسرے کارگوکے ذریعےایل این جی کی فراہمیآئندہ ماہ فروری میں ہوگی،اس سےقبل پہلے کارگو کےتحت پاکستان کودسمبر میں ایل این جی کی فراہمی کی گئی تھی،پیٹرولیم ڈویژن کےاعلامیہ کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نےگورنمنٹ ٹوگورنمنٹ فریم ورک معاہدے کےتحت آذربائیجان کی سرکاری کمپنی سوکار سےدوسرے ایل این جی کارگو کی کامیابی سے خریداری کرلی ،کارگو فروری2024 میں ڈیلیوری کیلئے مقرر کیاگیا ہے، ایل این جی کی فراہمی سے ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی-





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں