Monday, January 6, 2025
ہومBreaking Newsمیچ کے دوران امپائر چہرے پر گیند لگنے سے شدید زخمی

میچ کے دوران امپائر چہرے پر گیند لگنے سے شدید زخمی


ایک تصور ہے کہ کرکٹ میچ میں امپائرنگ بہت آسان کام ہے جس کے بہت سارے پیسے بھی ملتے ہیں لیکن ایسی سوچ رکھنے والوں کے لیے آسٹریلوی امپائر کی یہ تصویر کافی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتھ میں کھیلے گئے ایک مقامی میچ کے دوران آسٹریلوی امپائر ٹونی ڈی نوبریگا کے چہرے پر گیند لگ گئی جس سے ان کے چہرے کا حلیہ بگڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ میں بیٹر نے اسٹریٹ ڈرائیو شاٹ کھیلا جس کے بعد گیند سیدھی ان کے چہرے پر لگی جس سے ان کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور انہیں اسپتال بھی جانا پڑا۔

آسٹریلوی امپائر اسپتال میں داخل ہیں، ان کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی پھر بھی ان کا آپریشن کیے جانے کا امکان ہے۔

سوشل میڈیا پر امپائر کی تصویر سامنے آنے کے بعد ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں