Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanتحریک انصاف کی پریس کانفرنس کی کوریج پر 8صحافیوں کیخلاف مقدمہ صدر...

تحریک انصاف کی پریس کانفرنس کی کوریج پر 8صحافیوں کیخلاف مقدمہ صدر لاہور پریس کلب کی شدید مذمت



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر شیراز حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے حافظ آبادمیں پریس کانفرنس کی کوریج کرنے والے 8 صحافیوں پرمقدمہ درج کرنے ، دوران کانفرنس مائیک ضبط کرنے اور صحافیوں کو یرغمال بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

حافظ آباد ضلع کسوکی تھانہ کی پولیس نے تحریک انصاف کی مقامی پریس کانفرنس کی کوریج کرنے والے صحافیوں اسد جاوید ، حافظ عزیزالرحمن ، شہباز گل ،امجد پرویز ، احسان قادری ، اسرار شاہ ، شیخ جاوید اور شفقت وٹو کو پریس کانفرنس کی کوریج کرنے پر یرغمال بنالیا ، ان سے مائیک چھین لیے اور ان پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے ۔

صدر ارشد انصاری نے واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ صحافیوں کو کوریج سے روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے جس طرح کے سنگین اقدمات کیے گئے ہیں اس نظیر نہیں ملتی ،پولیس نے موقع پر موجود صحافیوں کو یرغمال بنالیا، ان کے مائیک اٹھا کر مال مقدمہ میں ڈال دیئے اور ان پر سنگین مقدمات قائم کردیئے جوآزادیٔ صحافت کے خلاف پولیس گردی کی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انھوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری اور آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کا فوری طورپر سختی سے نوٹس لیں اورمتعلقہ ذمہ داران کو فوری طورپر معطل کرکے کارروائی عمل میں لائیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں