Wednesday, December 25, 2024
ہومBusinessپاکستان کی چین میں 20 نئے تجارتی عہدوں کی منظوری

پاکستان کی چین میں 20 نئے تجارتی عہدوں کی منظوری



اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک چین سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان نے چین میں 20 نئے تجارتی عہدوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت کامرس نے اس سال 5.5 ارب روپے تجارتی مشنز کے لیے مختص کیے ہیں۔ نئے عہدے برآمدات بڑھانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب  کرنے کے لیے ہیں۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے 226.7 ملین روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور پاکستان کی چین کو برآمدات 2.56 ارب ڈالر ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی خوش آئند ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں