Tuesday, December 31, 2024
ہومBreaking Newsاسلام آباد کی تینوں نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

این اے 46 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل کو کامیاب قرار دیا گیا ہے جبکہ این اے 47 سے ن لیگ کے ہی طارق فضل چودھری کامیاب قرار پائے ہیں۔

اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 سے آزاد امیدوار راجہ خرم شہزاد نوازکی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اس نوٹیفکیشن کے جاری کرنے کے بعد تین دن کے اندر آزاد امیدوار کو کسی سیاسی پارٹی سے وابستگی ظاہر کرنا ہو گی، خرم نواز نے پہلے ہی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر رکھا ہے۔

فارم 47 کے مطابق انجم عقیل حلقہ این اے 46 سے 81958 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ این اے 47 میں ن لیگ کے امیدوار طارق فضل چودھری 101397 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 سے آزاد امیدوار راجہ خرم شہزاد نواز 69699 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں