Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsاسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 71 ہزار کی حد پار کر گیا

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 71 ہزار کی حد پار کر گیا


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 557 پوائنٹس کے اضافے سے71 ہزار 467 پر آ گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 29 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 505 پوائنٹس یا 0.71 فیصد بڑھ کر 71 ہزار 414 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 70 ہزار 909 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 16 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 71 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

قبل ازیں، 9 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 694 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

واضح رہے کہ 4 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 660 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل (3 اپریل) کے ایس ای-100 انڈیکس 869 پوائنٹس بڑھ کر 67 ہزار 756 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

اس سے قبل 28 مارچ 2024 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے کے بعد 67 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

27 مارچ کو 100 انڈیکس 641 پوائنٹس فیصد اضافے کے بعد 66 ہزار 547 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل 12 دسمبر 2023 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 66 ہزار 426 پوائنٹس کی بُلند سطح پر پہنچا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں