Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsافطار کے دسترخوان کو مزیدار ’آلو قیمہ پکوڑا' سے سجائیں

افطار کے دسترخوان کو مزیدار ’آلو قیمہ پکوڑا’ سے سجائیں


رمضان المبارک میں پکوڑوں کو ایک خاص اہمیت دی جاتی ہے، خاص طور پر رمضان کے پہلے عشرے کے دوران افطاری پکوڑوں کے بغیر پھیکی لگتی ہے۔

اسی لیے آج اپنے افطار کے دستراخوان میں کچھ نئے طریقے سے پکوڑے بنانا سکھیں گے جو بیسن کے بغیر ہوں گے۔

قیمہ اور تیکھے مصالحوں سے بنے خستہ اور مزے دار پکوڑے کیچپ اور اپنی پسندیدہ املی یا ٹماٹر کی چٹنی کے ساتھ کھائیں اور مزے دار افطاری کا لطف اٹھائیں۔

اجزاء
تیل 2-3 چمچ

پیاز 1

لہسن 6-7 دانے

ہری مرچ 3-4 کٹی ہوئی

-آلو ابلے ہوئے 3-4 عدد

گائے کا قیمہ 250 گرام

لال مرچ پسی ہوئی 1 عدد

نمک 1 چمچ یا حسب ذائقہ

کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

چکن پاؤڈر 1 اور ½ چائے کا چمچ

سفید مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

زیرہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ

کارن فلور 2-3 چمچ

-انڈا 1

ترکیب
ایک فرائی پین میں کوکنگ آئل، پیاز، لہسن، ہری مرچیں ڈال کر درمیانی آنچ پر سنہری ہونے تک بھونیں اور ایک طرف رکھ دیں۔

ایک بڑی ٹرے میں آلو ڈالیں اور میشر کی مدد سے اچھی طرح میش کریں۔

اب اس میں گائے کے گوشت کا قیمہ، سرخ مرچ پسی ہوئی، نمک، کالی مرچ پاؤڈر، چکن پاؤڈر، سفید مرچ پاؤڈر، زیرہ، کارن فلور، تلی ہوئی پیاز، لہسن اور مرچیں، انڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

ایک کڑاہی میں کوکنگ آئل گرم کریں اور پکوڑوں کو شکل بنا کر اسے درمیانی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔

ٹماٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں!




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں