Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsامریکا کا اگلا صدر کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

امریکا کا اگلا صدر کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی


اس وقت جب امریکی شہری صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالنے میں مصروف ہیں، وہاں تھائی لینڈ کے ایک وائرل دریائی گھوڑے یا ہیپو کے بچے مو ڈینگ نے اپنا انتخاب کرلیا ہے۔

اس نے وائٹ ہاؤس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی کی پیشگوئی کی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں انٹرنیٹ پر اس مادہ دریائی گھوڑے نے لوگوں کے دل جیتے ہیں۔

4 ماہ کی مو ڈینگ تھائی لینڈ کے ایک چڑیا گھر میں رہائش پذیر ہے جہاں اس کے سامنے 2 پلیٹوں میں پھل ڈال کر رکھے گئے۔

امریکی صدارتی انتخابات کے دونوں امیدواروں یعنی ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے نام الگ الگ پلیٹوں پر موجود تھے۔

مو ڈینگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام والی پلیٹ سے پھلوں کو کھانا پسند کیا ہے یا یوں کہہ لیں کہ ان کا نام نئے امریکی صدر کے طور پر منتخب کیا۔

امریکا میں بھی مو ڈینگ کافی مقبول ہے جہاں اسے مختلف ٹی وی شوز میں دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے امریکا میں صدارتی انتخابات آج منعقد ہونے جارہے ہیں اور کچھ جگہوں پر ووٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ 6 مختلف ٹائم زون ہونے کے باعث مختلف امریکی ریاستوں میں پولنگ کا آغاز اور اختتام الگ الگ اوقات پر ہوگا۔

اس کے علاوہ قبل از وقت ووٹنگ کے تحت ہونے والی بیلٹ اور ای میل ووٹنگ کے ذریعے بھی اب تک 7 کروڑ سے زائد امریکی اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔

صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے اور پانسہ پلٹنے والی 7 ریاستیں کسی بھی امیدوار کی کامیابی میں فیصلہ کن ہوں گی جب کہ کسی بھی امیدوار کو صدر منتخب ہونے کے لیے 538 الیکٹورل ووٹ میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہونگے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں