Tuesday, December 31, 2024
ہومBreaking Newsانتخابات 2024: بلوچستان اسمبلی کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا...

انتخابات 2024: بلوچستان اسمبلی کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری


بلوچستان اسمبلی کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں پی بی10 پر سرفراز بگٹی 41300 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

رات 3 بجے تک موصول غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی بی 33 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میر نور الدین نوشیروانی کامیاب ہوگئے۔

پی بی 35 سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے میر ظفراللہ خان زہری 10824ووٹ لے کر جیت گئے۔

پی بی 37 سے بھی غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) نے میدان مارلیا۔ نواب محمد اسلم خان 4945 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے۔

پی بی 40 کوئٹہ 3 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق نتیجہ آگیا۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر نائل 6268 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پشتونخوامیپ کے اختر محمدخروٹی 3940 ووٹ حاصل کرسکے۔

پی بی 42 کوئٹہ کے غیرحتمی غیر سرکاری مکمل نتیجے کے مطابق ایچ ڈی پی کے عبدالخالق ہزارہ 8160 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ آزادامیدوارعمران حسین 3279 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

کوہلو میں پی بی9 کے غیرسرکاری و غیرحتمی مکمل نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے میر نصیب اللہ5842 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار گزین مری 3325 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی ون پنجگور کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتائج کےمطابق بی این پی عوامی کے میر اسداللہ بلوچ 7801 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے۔ نیشنل پارٹی کے حاجی محمداسلام 4211 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے۔

ڈیرہ بگٹی میں پی بی10 کا غیرسرکاری و غیرحتمی مکمل نتیجہ آگیا۔ پیپلزپارٹی کے سرفراز بگٹی 41300 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ جمہوری وطن پارٹی کے گہرام بگٹی16300ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

سبی میں پی بی 8 کاغیرسرکاری و غیرحتمی مکمل نتیجہ سامنے آگیا۔ پیپلزپارٹی کےسرفراز چاکر ڈومکی 27126ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار اصغر مری 18263 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

صحبت پور میں پی بی 15 کے غیرسرکاری و غیرحتمی مکمل نتیجے کے مطابق ن لیگ کے امیدوار میر سلیم کھوسہ 24936 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پیپلزپارٹی کےمیر دوران کھوسہ 15405 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 19خضدار کے7 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے میریونس عزیز زہری 766 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ جب کہ پیپلزپارٹی کے آغا شکیل احمد درانی 645 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں