Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsانیل کپورکاسٹ کا حصہ نہ ہونے پرناراض

انیل کپورکاسٹ کا حصہ نہ ہونے پرناراض


بالی وڈ کی مشہور کامیڈی فلم نو انٹری کی دوسری سیریز بننے کو تیار ہے لیکن اس فلم میں سینئر اداکار انیل کپور کو کاسٹ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

بالی وڈ میں فلموں کا ریمیک بنانے کا رواج ہے اور اب بتایا جارہا ہے کہ 2005 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم نو انٹری کی دوسری سیریز بننے جارہی ہے۔

نو انٹری کی کاسٹ میں انیل کپور، فردین خان، سلمان خان، بپاشا باسو، ایشا دیول، لارا دتہ، اور سیلینا جیٹلی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب کئی سالوں بعد ہدایتکار بونی کپور نے نو انٹری 2 بنانے اور فلم کیلئے نئی کاسٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اداکار ورون دھون، دلجیت دوسانجھ، اور ارجن کپور شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ انیل کپور بھائی بونی کپور کی جانب سے فلم میں نہ لیے جانے پرافسردہ ہوئے اور اسی حوالے سے انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انیل کپور نے کہا کہ گھر کی بات ہے گھر میں رہنے دو اس پر کیا بحث کرنا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں