Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ کام کرنے کی آفر کیوں ٹھکرادی؟

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ کام کرنے کی آفر کیوں ٹھکرادی؟


بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک ایسی گلوبل آئیکون ہیں جن کے حسن اور ٹیلنٹ کے چرچے نہ صرف بھارت بلکہ ہالی وڈ میں بھی ہیں۔

جب اداکارہ کا فنی کریئر اپنےعروج پر تھا اور انہوں نے بین الاقوامی سنیما میں قدم رکھا تو انہیں کئی فلموں کی پیشکشیں موصول ہوئیں لیکن ایشوریا رائے نے اندھا دھند فلمیں سائن کرنے کی بجائے صرف سلیکٹو فلموں میں کام کرنے کر ترجیح دی اور کچھ بڑی فلموں کی پیشکش کو بھی ٹھکرادیا۔

ایشوریا نے اس دوران جیکی چین اور کرس ٹکر کے مدمقابل ایک فلم کو بھی مسترد کر دیا تھا۔ رش آور 3،ا ایکشن کامیڈی 2007 کی سب سے زیادہ متوقع ریلیز میں شامل تھی اور فلم کے ہدایت کار بریٹ ریٹنر اس فلم میں ایشوریا کو شامل کرنے کے خواہشمند تھے۔

سال 2004 میں ہدایت کار بریٹ ریٹنر نے ایک امریکی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی فلم میں ایشوریا رائے کو کاسٹ کرنے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔

انہوں نے میزبان سے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھے بتائیں کہ بالی وڈ کی سب سے خوبصورت اداکارہ کون ہے تاکہ میں اسے کرس ٹکر کی کی محبوبہ کے طور پر کاسٹ کر سکوں!‘۔

اس پر جب ایشوریا کا نام لیا گیا تو بریٹ رینٹنر نے کہا کہ ’ہاں وہی وہ لڑکی ہے جسے میں چاہتا ہوں، اگلی بار جب وہ لاس اینجلس میں ہوں تو میں چاہتا ہوں کہ آپ میرا تعارف کرائیں۔‘

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق بریٹ ریٹنر نے رش آور 3 کا اسکرپٹ ایشوریہ رائے کو بھیجا تھا لیکن اداکارہ نے اپنی دستیاب ڈیٹس کے مسائل کی وجہ سے اس کردار کو مسترد کردیا تھا۔

البتہ کچھ رپورٹس میں یہ بھی اشارہ کیا گیا تھا کہ ایشوریا رائے اس کردار سے خوش نہیں تھی جو انہیں پیش کیا گیا تھا کیوں اسکرپٹ کے مطابق اس میں انتہائی قربت کے مناظر شامل تھے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں