Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں اربوں ڈالرز کی کمی

ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں اربوں ڈالرز کی کمی


ٹیسلا، ایکس اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور ان کی دولت میں اربوں ڈالرز کمی سے بھی یہ اعزاز چھینتا مشکل نظر آتا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 21 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی آئی ہے۔

24 جولائی کو ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 11 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں ایلون مسک کی دولت میں بھی 21 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی ہوئی۔

واضح رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔

24 جولائی کو ٹیسلا کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ اپریل سے جون 2024 کے دوران کمپنی کے منافع میں 45 فیصد کمی آئی۔

سہ ماہی رپورٹ کے باعث ٹیسلا کے حصص کی قیمتیں متاثر ہوئیں اور ایلون مسک اربوں ڈالرز سے محروم ہوگئے۔

ایک دن میں دولت میں اتنی زیادہ کمی کے باوجود ایلون مسک اب بھی 241 ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور بدستور دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

ان کی دولت اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود جیف بیزوز سے 37 ارب ڈالرز زیادہ ہے۔

جیف بیزوز کے لیے بھی 24 جولائی کا دن اچھا نہیں تھا جن کی دولت میں 5 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی آئی، مگر وہ اب بھی 204 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ 187 ارب ڈالرز کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ مارک زکربرگ 165 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے اور بل گیٹس 157 ارب ڈالرز کے ساتھ 5 ویں امیر ترین شخص ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں