Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsایپل نے آئی فون صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی

ایپل نے آئی فون صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی


ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے نئے آئی او ایس 18 کی سیٹنگز ایپ میں ایک فیچر کا اضافہ کیا ہے جو صارفین کو ان کے آئی فون ’سست‘ چارجر سے چارج ہونے کے متعلق بتا سکے گا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ریڈ اٹ پر ایک صارفین نے آئی فون میں متعارف کرائے جانے والے اس نئے فیچر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

اسکرین شاٹ کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹے یا 10 دنوں کے دورانیے میں کب کب فون کی چارجنگ سست ہوئی ہے اس کو نارنجی رنگ کے حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔

صارف نے بتایا کہ انہیں اس فیچر کے متعلق تب معلوم ہوا جب انہوں نے فون کو 5 واٹ کے چارجر سے چارج کیا۔

متعدد وائر لیس چارجر میگ سیف قرار دیے جاتے ہیں جبکہ یہ کیو آئی اسپیڈز یا اس سے کم تک محدود ہوتے ہیں۔ لہٰذا یہ فیچر صارفین کو یہ سمجھنے مدد دے گا کہ ان کے آئی فون کیوں مناسب رفتار پر چارج نہیں ہو رہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں