Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsایک بار پھر بارش برسانے والا طاقتور سسٹم‌‌ ملک میں داخل

ایک بار پھر بارش برسانے والا طاقتور سسٹم‌‌ ملک میں داخل


محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو بارش برسانے والا طاقتور سسٹم‌‌ کے حوالے سے خبردار کردیا۔

مون سون کا ایک اوراسپیل کراچی میں داخل ہونےکاامکان ہے، میٹرولوجسٹ انجم زیغم نے بتایا کہ کراچی کامطلع ابرآلودسےجزوی ابرآلودرہےگا اور کالےبادلوں کےڈیرےرہیں گے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤمغربی بنگال پرموجودہے، اگلے دو روز کے دوران ہوا کا کم دباؤ مغرب کی جانب بڑھےگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بنگال سےطاقتورمون سون ہواؤں کاسلسلہ پاکستان کےجنوبی علاقوں میں داخل ہوگا ، جس سے 25 سے 29 اگست کراچی سمیت اندرون سندھ بارش کاامکان ہے۔

اگلے3روزکےدوران کراچی کاموسم گرم ،مرطوب رہنے کاامکان ہے، کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36ڈگری تک جاسکتاہے اور ہوامیں نمی کاتناسب بڑھنے سےگرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد،ٹھٹھہ سمیت مختلف شہروں میں آج گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 26سے29اگست کےدوران جنوبی علاقوں میں شدیدبارشوں کی پیشگوئ کی ہے، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوامیں چندمقامات پرتیزہواؤں کےساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

جنوب مشرقی سندھ،شمال مشرقی/جنوبی پنجاب میں چندعلاقوں میں بارش کاامکان ہے جبکہ شمال مشرقی بلوچستان میں چندمقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں