Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsاے آئی اب موت کی پیشگوئی بھی کرے گی، سائنسدانوں کا بڑا...

اے آئی اب موت کی پیشگوئی بھی کرے گی، سائنسدانوں کا بڑا دعویٰ


ڈنمارک اور امریکا کے سائنسدانوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا حامل چیٹ بوٹ تیار کیا ہے جو انسان کی موت کے وقت کی بھی پیشگوئی کرسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لائف ٹوویک نامی یہ چیٹ بوٹ یہ بتاسکتا ہے کہ آپ کب اس دنیا سے رخصت ہونگے اور اسکی پیشگوئی حیرت انگیز طور پر 78 فیصد تک درست ہوتی ہے۔

جرنل نیچر کمپیوٹینشنل سائنس کے مطابق لائف ٹوویک ڈنمارک کے ہیلتھ اور ڈیموگرافک ریکارڈ کے ڈیٹا سیٹ کو استعمال کرکے تجزیہ کرتا ہے۔ جن عوامل کا تجزیہ کیا جاتا ہے ان میں آمدنی، پیشہ اور میڈیکل ہسٹری شامل ہے جبکہ انکے ساتھ ساتھ زندگی کے دیگر عوامل سے کسی بھی شخص کی عمر کا اندازہ کرتا ہے۔

یہ اے آئی ماڈل زندگی کے اہم واقعات کو لفظوں میں تبدیل کرتا ہے، جس میں اعداد و شمار سے بھرپور جملے شامل ہیں جو کسی شخص کی زندگی کا احاطہ کرتا ہے۔

یہ معلومات پھر کسی شخص کی موت کی پیش گوئی کےلیے استعمال کی جاتی ہے۔

اس حوالے سے 35 سے 65 سال والے افراد کے ایک گروپ کے ٹیسٹ میں لائف ٹوویک نے حیرت انگیز طور پر بالکل درست پیش گوئی کی کون مر جائے گا اور کون زندہ رہے گا۔

تاہم محققین نے زور دیا کہ یہ چیٹ بوٹ پبلک یا پھر انشورنس کمپنیوں جیسے اداروں کے استعمال کےلیے نہیں ہے۔

اس تحقیق کے مرکزی مصنف پروفیسر سونے لہمین نے کہا کہ اے آئی کو غلط ہاتھوں میں نہیں جانا چاہیے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں