Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsبجلی کے بھاری بھر کم بل ، صارفین کے لیے بڑی خوشخبری...

بجلی کے بھاری بھر کم بل ، صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی


وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے بجلی صارفین کےلیے فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 37 پیسے کمی کا عندیہ دیدیا۔

بجلی کی قیمتوں سے متعلق گفتگو میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر میں بجلی کی قیمتوں کا تعین نیپرا کرتا ہے، قیمتوں کا تعین ہر ماہ کیلئے سہ ماہی ٹیرف اورماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں کیا جاتا ہے۔ بجلی کی قیمتوں کے تعین کے لئے پٹیشنز دائر کی جاتی ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ نیپرا کے فیصلوں کو میڈیا کے اندر سمجھ نہ ہونے کی وجہ سے غلط زاویئے سے دیکھا جاتا ہے، گزشتہ روز نیپرا نے ہماری پٹیشن کی سماعت کی، پٹیشن منظور ہوئی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 96 پیسے فی یونٹ کا اضافہ جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 2 روپے 87 پیسے کی کمی آئے گی۔ صارفین کو 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ کم ادا کرنا پڑیں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں