Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsبھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کتنے امیر ہیں؟

بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کتنے امیر ہیں؟


پیرس اولمپکس میں بھارتی جیولین تھرو کے کھلاڑی نیرج چوپڑا اس بار بھارت کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنے میں ناکام رہے لیکن فائنل میں سلور میڈل اپنے نام کرگئے۔

پیرس اولمپکس میں 8 اگست کو ہونے والے جیولین تھرو کے فائنل میں پاکستانی ہیرو ارشد ندیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا جب کہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے 89.45کی تھرو کرکے سلور میڈل حاصل کیا ۔

بھارتی میڈیا پر نیرج کی مجموعی دولت اور آمدنی کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے۔

رپورٹ میں نیرج چوپڑا کی مجموعی دولت کا تخمینہ ساڑھے 4ملین ڈالر ( 37 کروڑ بھارتی روپے ) بتایاگیا ہے۔

رپورٹ میں نیرج چوپڑا کے آمدنی کے ذرائع میں عالمی سطح پر ہونے والے مقابلے، معروف برانڈز کے ساتھ کیے گئے معاہدے اور بھارتی فوج میں بطور جونیئر کمیشن آفیسر سے حاصل ہونے والی تنخواہ شامل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیرج چوپڑا کی ماہانہ آمدنی 30 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے جو سالانہ 4 کروڑ ہوجاتی ہے۔

دوسری جانب بھارت میں نیرج چوپڑا کم عمری میں ہی متعدد جائیدادوں کے مالک ہیں جہاں ہریانہ میں 3 اسٹوری بنگلا نیرج چوپڑا کی ملکیت ہے۔

کاروں کی کلیکشن کے طور پر نیرج کے پاس ( رینج روور اسپورٹ مالیت 2 کروڑ ، ) فورڈ مستنگ جی ٹی 93 لاکھ سے زائد بھارتی روپے ) ٹویوٹا فورچیونر مالیت33 سے 51 لاکھ ) اور 12 لاکھ مالیت کی بائیکس ہیں۔

مزید برآں نیرج چوپڑا سے معاہدہ کرنے والی کمپنیوں میں بھارتی سمیت کئی انٹرنیشل کمپنیز بھی شامل ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں