Thursday, January 2, 2025
ہومBreaking Newsبھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ


بھارتی فضائیہ کے ضعیف بیڑے کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال کے کالائی کنڈا ایئر بیس پر فضائی مشق کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، زمین پر گر کر تباہ ہونے سے قبل پائلٹ طیارے سے نکل کر جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔

بھارتی ایئرفورس نے منگل کو بتایا کہ مغربی بنگال کے کالائی کنڈا علاقے میں ایک ہاک ٹرینر طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، دونوں پائلٹ بروقت باہر نکلے اور محفوظ رہے، حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، حادثے کے پیچھے ممکنہ وجوہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے سے زمین پر بھی کوئی جانی نقصان یا شہری املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں