Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsبیرونِ ملک سے پیسا پاکستان لانے والے منی چینجرز کیلئے پرکشش پیکج

بیرونِ ملک سے پیسا پاکستان لانے والے منی چینجرز کیلئے پرکشش پیکج


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالرز ملک میں لانے والے منی چینجرز کیلئے پرکشش پیکج کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے سرکلر کے مطابق فکس ہوم ریمی ٹینسز لانے والی ایکسچینج کمپنی کو فی ڈالر دو روپے ملیں گے۔ پانچ فیصد ترسیلات زر بڑھانے یا سالانہ 25 ملین ڈالر تک لانے پر فی ڈالر 3 روپے ملیں گے ۔ پانچ فیصد اور 25 ملین ڈالر سے زائد ترسیلات زر لانے والے منی چینجرز کو فی ڈالر 4 روپے ملیں گے۔ ایکسچینج کمپنیز کو ڈالرز مجاز بینکوں میں جمع کرانا ہوں گے

چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ظفر پراچہ نے ورکرز ترسیلات کے ہر ڈالر پر رقم کی ادائیگی پر حکومت اور آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ۔ کہا کہ ایکسچینج کمپینوں کو ڈالر لانے پر رقم کی ادائیگی ترسیلات زر میں اضافے کا سبب بنے گی۔

حکومت سے کرنسی ایکسپورٹ کے عوض ڈالر لانے پر بھی رقم ادائیگی کی سفارش کی تھی۔ حکومت سے ایکسچینج کمپنیوں کو پی آرآئی میں شامل کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں