Monday, December 30, 2024
ہومBreaking Newsتعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان، طلبہ خوشی سے نہال

تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان، طلبہ خوشی سے نہال


چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر پیر کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا تاہم عام تعطیل نہیں ہوگی۔

محکمہ تعلیم سندھ نے چہلم امام حسینؓ پر چھٹی کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام پر سندھ میں سرکاری ونجی تعلیمی ادارے اور کالجز بندرہیں گے۔

ذرائع چیف سیکریٹری آفس نے کہا کہ سندھ میں عام تعطیل نہیں ہوگی تاہم سندھ میں متعلقہ ڈویژن کے کمشنر عام تعطیل کااعلان کرسکتےہیں۔

خیال رہے 26 اگست کو حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم آج عقیدت واحترام سے منایا جائے گا اور ملک بھر میں ذوالجناح، تعزیہ اور علم کے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔

کراچی میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے سلسلے میں نشتر پارک میں مجلس عزا منعقد ہوگی اور جلوس حسینیہ ایرانیان کھارا در پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں