Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsجانئیے کیا دودھ پینے سے آپ کا وزن بڑھ سکتا ہے؟

جانئیے کیا دودھ پینے سے آپ کا وزن بڑھ سکتا ہے؟


دودھ وہ غذا ہے جو نومولود سمیت ہر عمر کا فرد پیتا ہے پھر چاہے وہ بیماری کی حالت میں ہو یا صحت مند، دودھ سے کسی کا پرہیز نہیں ہوتا اور ڈاکٹرز بھی بچوں اور بڑوں کو دن میں ایک گلاس دودھ لازمی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔

طبی جریدوں میں شائع تفصیل کے مطابق کئی افراد کے ذہنوں میں یہ سوال آیا کہ کیا دودھ پینے اور وزن کے بڑھنے کا آپس میں کوئی تعلق ہے؟

جہاں دودھ کیلشیم ، وٹامن بی 2، فاسفورس اور پوٹاشیم کا خزانہ ہے وہیں اس میں کیلوریز بھی پائی جاتی ہیں جس سے شبہ ہے کہ یہ وزن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق دودھ بہت سی غذاوں کا ایک اہم حصہ ہے جسے اگر اعتدال پسند مقدار میں لیا جائے تو یہ وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ تاہم ضرورت سے زیادہ استعمال وزن میں اضافہ کرسکتا ہے۔

دودھ کے ایک کپ میں تقریباً 11 سے 12 گرامز کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں۔ جب کہ کیلوریز کے تعداد دودھ کی اقسام کے مطابق ہوتی ہیں۔ جب کہ دودھ سے بنی چیزیں یا اس کے ساتھ میٹھے کا استعمال وزن بڑھا سکتا ہے۔

دودھ پینے کے ساتھ وزن میں کمی یا وزن برقرار کیسے رکھا جاسکتا ہے؟

وزن بڑھانا نہیں چاہتے تو لو فیٹ دودھ کا انتخاب کریں اور اسے بغیر چینی کے پیئیں۔

تاہم دودھ پینا لازمی ہے کیونکہ اس میں پروٹین کے ساتھ وٹامن ڈی اور اے پایا جاتا ہے جو انسانی صحت کے لیے ضروری ہے، ضرورت سے زیادہ ہر چیز نقصان دہ ہے لہٰذا معتدل رہتے ہوئے دودھ کا استعمال کریں۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں