Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsجعلی کمپنی کی جعلی اینٹی بایوٹک کا سراغ مل گیا

جعلی کمپنی کی جعلی اینٹی بایوٹک کا سراغ مل گیا


ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے ایک جعلی کمپنی کی جعلی اینٹی بایوٹک کا سراغ لگا لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں جعلی اینٹی بایوٹک کی سپلائی کرنے والی ایک جعلی کمپنی پکڑی گئی ہے، ڈریپ نے فروگس فارما کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

ڈریپ کے مطابق اینٹی بایوٹک سسپنشن فروگزائم 100 ایم جی (5 ایم ایل) جعلی نکلی ہے، جس کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دوا کے پیکٹ پر کورنگی کراچی کا فرضی ایڈریس درج تھا، ڈریپ الرٹ کے مطابق فروگزائم دوا نان رجسٹرڈ اور کمپنی لائسنس یافتہ نہیں ہے،

جعلی ادویات علاج کے دوران غیر مؤثر ہوتی ہیں، جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہیں، اس سے مہلک ری ایکشن ہو سکتا ہے۔

فروگزائم سسپنشن بھکر کے کلوکوٹ بازار کی فارمیسی پر سیل ہو رہا تھا، ڈرگ انسپکٹر پنجاب نے اس کا سیمپل لیبارٹری بھجوایا،

ڈرگ ٹیسٹنگ لیب راولپنڈی نے فروگزائم کے بیچ 100/S-005 کو جعلی، غیر معیاری قرار دیا، یہ سسپنشن سیفیگزائم یو ایس پی سے تیارکردہ ہے،

جو گلے اور سینے کے انفیکشن میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ڈریپ مراسلے میں صوبائی ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مارکیٹ سے فروگزائم سسپنشن کا اسٹاک قبضے میں لیں، اور ڈسٹریبیوٹرز، کیمسٹ فروگزائم کی موجودگی سے متعلق فوری اطلاع دیں۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں