Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsجنرل (ر) فیض حمید کی آرمی تحویل پر چیئرمین پی ٹی آئی...

جنرل (ر) فیض حمید کی آرمی تحویل پر چیئرمین پی ٹی آئی کا ردعمل


جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لینے اور ان کے خلاف کورٹ مارشل کا عمل شروع ہونے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا ردعمل سامنے آگیا۔

اسلام آباد میں اس حوالے سے صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ فوج کا اپنا اسٹرکچر ہے، وہ جیسے چاہیں جس کے خلاف کارروائی کریں ان کی مرضی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا گیا کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کا مطالبہ رہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کی جائے، اس سے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ اس پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ ہمارا کبھی یہ مطالبہ رہا ہے۔

صحافی نے کہا کہ یہ مطالبہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کیا تھا، تو کیا آپ ان سے اس معاملے پر اختلاف کر رہے ہیں؟ اس پر بیرسٹرگوہر نےکہا کہ انہیں بات یاد نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پاک فوج نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے کر فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے تفصیلی کورٹ آف انکوائری کی گئی، انکوائری پاک فوج نےفیض حمید کے خلاف ٹاپ سٹی کیس میں شکایات کی درستگی کا پتا لگانے کیلئے کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیض حمید کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کی کئی خلاف ورزیاں ثابت ہوچکی ہیں




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں