Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsجویریہ سعود کا بھارتی اداکارہ کے نقش قدم پر چلنے کی خواہش...

جویریہ سعود کا بھارتی اداکارہ کے نقش قدم پر چلنے کی خواہش کا اظہار


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ جویریہ سعود نے بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کے نقش قدم پر چلنے کی خواہش ظاہر کردی۔

حال ہی میں بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے 48 برس کی عمر میں ماسٹرز میں داخلہ اور 50 برس کی عمر میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرکے مثال قائم کردی۔

تاہم اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستانی اداکارہ جویریہ سعود نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ و مصنفہ کے نقدش قدم پر چلنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

جویریہ سعود نے سوشل میڈیا پر ٹوئنکل کھنہ کے ماسٹرز مکمل کرنے کی خبر کو ری شیئر کیا۔

انہوں نے اس کے ساتھ میں کیپشن میں لکھا کہ ’کاش میں بھی اپنی بیٹی کے ساتھ ایسا ہی کرسکوں‘۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں