Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا


وفاقی حکومت نے آئندہ 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 283 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

وزارت خزانہ نے پٹرول، ڈیزل کی قیمت بڑھانےکانوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 283 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

مٹی کا تیل ایک روپے 85 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر 183روپے 71 پیسے فی لیٹر ہوگیا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 24 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 166 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی برقرار ہے اور لیوی 60 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 12 بجے سے ہو گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں