Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsحکومت کا پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان


وزیراعظم نے یوم آزادی پر عوام کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 47 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6.7 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ کے مطابق حالیہ کمی کے بعد 31 اگست تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 269 روپے 43 پیسے سے کم ہوکر 260 روپے 96 پیسے ہوجائے گی۔

اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272.77 روپے سے کم ہو کر 266.07 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اگست کی رات 12 بجے سے شروع ہوجائے گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں