Monday, December 30, 2024
ہومBreaking Newsدانیا انور کون سا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

دانیا انور کون سا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا


معروف اداکارہ دانیا انور نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں کسی ڈرامے میں معصوم سیریل کلر خاتون کا کردار دیا جائے۔

دانیا انور نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی معصومیت کی وجہ سے انہیں ڈراموں میں کام کرنے کا موقع ملا، جہاں انہیں معصومیت کی وجہ سے نقصانات ہوئے، وہیں انہیں فائدے بھی ہوئے۔

ان کے مطابق ان کی خواہش ہے کہ انہیں کسی ایسے کردار کی پیش کش کی جائے، جس میں وہ کم سے کم تین سے زائد محبت کرنے والے افراد کو قتل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ جس ڈرامے میں انہیں سیریل کلر کے کردار کی پیش کش کی جائے، اس میں عمران اشرف کو بھی کاسٹ کیا جائے اور وہ ڈرامے کے اختتام پر ہی عمران اشرف کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلیں گی۔

محبت کے سوال پر دانیا انور نے کہا کہ یک طرفہ بڑی بے وقوفی ہوتی ہے، جس میں دوسرا شخص محبت نہیں کرتا لیکن یک طرفہ محبت کرنے والا شخص اپنا وقت ضائع کر رہا ہوتا ہے۔

انہوں نے اسی معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں کسی سے محبت ہوجائے تو وہ فورا اس کا اظہار کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق محبت کے فوری اظہار سے معلوم ہوجاتا ہے کہ اگلا شخص بھی آپ سے محبت کرتا ہے یا نہیں؟

ایک اور سوال کے جواب میں دانیا انور نے بتایا کہ انہیں دو بار محبت ہوئی، انہوں نے دونوں بار اعتراف کیا، پہلی محبت ناکام ہوئی جب کہ دوسری محبت کے بعد ہی انہیں معلوم ہوا کہ محبت کیا ہوتی ہے۔

اسی دوران میزبان نے دانیا انور سے ان کی دوسری محبت کے حوالے سے بات کرنے کی اجازت مانگتے ہوئے اداکارہ کے شوہر سے متعلق انکشاف بھی کیا۔

میزبان نے بتایا کہ دانیا انور نے ماضی کے مقبول فلمی ہیرو ندیم بیگ کے بیٹے فرحان ندیم بیگ سے دوسری شادی کی۔

میزبان کی بات پر دانیا انور نے شرمندگی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہیں دوسری شادی اور محبت کے بعد ہی اصل محبت کا احساس ہوا ہے۔

خیال رہے کہ دانیا انور ماضی میں اپنی دوسری شادی سے متعلق بات کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ انہوں نے پہلے سے تین شادیاں کرنے والے شخص سے شادی کی۔

دانیا انور بتا چکی ہیں کہ وہ اپنے شوہر کی چوتھی بیوی تھیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ان کے شوہر کی پہلی تین شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں یا نہیں؟

دانیا انور اپنی پہلی شادی پر بھی متعدد بار بات کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ انہوں نے 19 سال کی عمر میں خود سے زائد العمر شخص سے شادی کی، جن سے انہیں تین بچے بھی ہیں۔

اداکارہ بتا چکی ہیں کہ ان کےپہلے شوہر نشے کے عادی تھی، ان پر تشدد کرتے رہتے تھے لیکن اس باوجود انہوں نے 6 سال تک شادی چلائی اور پھر خلع لے لی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں