Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsدرختوں کو پنشن ملنے کی انوکھی اسکیم کا آغاز ہوگیا

درختوں کو پنشن ملنے کی انوکھی اسکیم کا آغاز ہوگیا


سرکاری ملازمت سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی طرح اس ملک میں ایک انوکھی اسکیم کے تحت درختوں کو بھی پینشن دی جا رہی ہے۔

بھارت کی ریاست ہریانہ کی حکومت نے ’پران وایو دیوتا پنشن‘ کے نام سے پانچ سالہ انوکھی اسکیم متعارف کروائی جس کا مقصد ایسے درختوں کا تحفظ کرنا ہے جو انسانوں کیلیے ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اسکیم کے مطابق حکومت 75 سال یا اس سے زیادہ عمر کے درخت کے مالک کو سالانہ 2500 ہزار (بھارتی روپے) دے رہی ہے تاکہ وہ اس کا تحفظ کر سکے۔

ہریانہ میں اس طرح کے کُل 3810 درختوں کی نشاندہی کی گئی جن کے مالکان کو آن لائن سسٹم کے رقم فراہم کی جا رہی ہے۔ فی الحال یہ اسکیم پانچ سال کیلیے ہے تاہم اس مین توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

اسکیم میں گرے ہوئے، کھوکھلے، مردہ، خشک اور بیمار درخت کو شامل نہیں کیا جا رہا۔ اس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ جنگل کی زمین پر لگے درخت اس اسکیم کے تحت نہیں آتے۔

ہریانہ حکومت نے ایسے درختوں کی نشاندہی کیلیے ایک کمیٹی بنائی ہے جو اسکیم میں شامل ہونے کیلیے ہر پہلو سے جائزہ لیتی ہے۔

پران وایو دیوتا پنشن اسکیم میں شامل ہونے کے خواہش مند ضلع میں محکمہ جنگلات کے دفتر میں درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ اس کے بعد کمیٹی درخت کا جائزہ لینے کے بعد مالک کی پینشن کیلیے اہلیٹ کا فیصلہ کرے گی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں