Sunday, January 5, 2025
ہومBreaking Newsدہی استعمال کرنے کا نیا سائنسی طریقہ جو بہت مفیدثابت ہوا

دہی استعمال کرنے کا نیا سائنسی طریقہ جو بہت مفیدثابت ہوا


ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ صحت کیلئے مفید بیکٹیریا سے بھرپور غذائیں کھانے سے بلڈ پریشر، شوگر کی سطح کو کم کرنے، سوزش کم کرنے اور صحت مند وزن کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

خمیر شدہ کھانوں جیسے دہی اور دیگر غذاؤں میں موجود صحت بخش بیکٹیریا یا فنگس معدے کیلئے مفید ہے۔دہی دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی مقبول ترین غذاؤں میں سے ایک ہے۔

بیشتر افراد اسے اصل شکل یعنی کچھ تیکھے ذائقے کے ساتھ استعمال کرتے ہیں، جبکہ یہ فروٹ فلیورز کی شکل میں میٹھا بھی دستیاب ہوتا ہے۔

دہی کو میٹھی یا نمکین لسی کی شکل میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جو کہ بہت مقبول، صحت مند اور جسم ٹھنڈا کرنے والا مشروب ہے، اسی طرح کھانوں کے ساتھ رائتے کی شکل میں بھی کھایا جاتا ہے۔

اگر آپ جسمانی طور پر پتلے اور اسمارٹ رہنا چاہتے ہیں اور جم جانے کے لئے وقت نکالنا مشکل لگتا ہے یا کسی مخصوص غذا تک محدود رہنا چاہتے ہیں تو دہی کو کھانا معمول بنا لینے سے مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یہ وٹامنز، پروٹین، کیلشیم، پوٹاشیم، فاسفورس اور زنک سے بھرپور ہوتا ہے۔مگر بہت کم افراد کو ہی دہی کے متعدد چھپے ہوئے فوائد کا علم ہوتا ہے، در حقیقت یہ ایسی چیز ہے جو ہماری غذا کا لازمی حصہ ہونا چاہئے۔

تو آئیے جانتے ہیں کہ اس کے فوائد کیا ہیں؟

بلڈ پریشر کو مستحکم رکھے:
کیا آپ بلڈ پریشر کے اوپر نیچے جانے سے فکرمند ہیں جو صحت مند زندگی کو متاثر کر رہا ہے؟ اگر ہاں تو ڈاکٹروں اور محققین کا آزمودہ نسخہ دہی بلڈ پریشر کو مستحکم رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

ہڈیاں مضبوط بنائے:
وقت گزرنے کے ساتھ ہمارے جسم کو متعدد اجزاء کی کمی کا سامنا ہوتا ہے، ان سب میں کمزور ہڈیاں تمام درمیانی عمر کے مردوں اور خواتین کے لئے خطرہ ثابت ہوتی ہیں۔

اس سنگین عارضے کی روک تھام اور اپنی بڑھتی عمر میں بھی چاق و چوبند رہنے کے لئے دہی زبردست کام کرتا ہے۔

اگر آپ کو جوڑوں میں درد یا اکڑن کا سامنا ہو تو دہی کو اپنی روزمرہ کی غذا کا حصہ بنانے کی کوشش کریں، آپ خود ہی فرق محسوس کریں گے۔
نظام ہاضمہ کے مسائل دور کرے

دہی کا ایک اور فائدہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔دہی میں ایک خاص جز ”پروبائیوٹک“ شامل ہوتا ہے جس کے بارے میں ہو سکتا ہے آپ نے کسی نیوٹریشن سے سنا بھی ہو۔

ایک نیوٹریشن ایکسپرٹس کے مطابق دہی میں شامل یہ جز غذا کو زیادہ بہتر طریقے سے ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے اور ہم صحت مند رہتے ہیں۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں